کوہلو: نیشنل پارٹی کوہلو کی جانب سے ضلع میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،کھاد کی بندش ،کرپشن اور غیر معیاری ترقیاتی اسکیموں کے خلاف ریلی اور جلسہ کیا گیا ریلی نیشنل پارٹی کوہلو کے ضلعی سیکرٹریٹ سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پہنچ گئی۔
جہاں جلسے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء محراب بلوچ،جنرل سیکرٹری علی نواز ،عرض بلوچ،یٰسین ژنگ،جلال خان ،نور خان دشتی سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں خود ساختہ مہنگائی سے عوام تنگ آگئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سبزی اور اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور یوریا کھاد کی بندش کے باعث زمینداروں کو اس وقت کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے۔
کوہلو میں پہلے ہی دیگر ذریعہ معاش کے ذرائع نہیں ہیں جس میں لوگ زمینداری اور مالداری پر کسربسر کررہے ہیں مگر یہاں بھی زمینداروں کو تنگ کرکے بحران پیدا کردیا گیا ہے معلوم نہیں انتظامیہ اور حکومت عوام کو دربدر کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں کوہلو میں او جی ڈی سی ایل کی ناروائیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ان کے ہر ناجائز کام کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کریں گے عوام کے حقوق اور مسائل کا حل ہماری پارٹی کی اولین ترجیح میں شامل ہیں۔
رہنمائوں نے مزید کہا کے ضلع میں پولیس تھانوں کی منظوری وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس وقت ضلع کے سینکڑوں پولیس اہلکاروں تھانوں کی عدم فراہمی پر دیگر اضلاع میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جس سے وہ ناصرف اپنے گھروں سے دور اضافی اخرجات برداشت کررہے ہیں بلکہ کئی اہلکار اپنے گھروں کے واحد کفیل اور سربراہ ہیں نیشنل پارٹی نے ان تھانوں کے قیام کو یقینی بنایا تھا مگر بدقسمتی سے بعد میں فائلیں سرد خانوں کی نظر ہوگئی ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری کوہلو میں پولیس تھانوں کے قیام کو یقینی بنا کر پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل کو حل کرئے۔
رہنمائوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایک دہائی سے جو بھی عوامی نمائندہ یا دپٹی کمشنر آتا ہے وہ کرپشن کرکے جاتا ہے یہاں جب سرکاری آفیسر آتے ہیں تو ان کے پاس کچھ نہیں ہوتا مگر جاتے ہوئے ان کی جائیدادیں اسلام آباد اور لاہور میں بن جاتی ہیں ضلعی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کریں بصورت ان کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا یہاں کے عوام کا پیسہ یہاں کے لوگوں پر خرچ ہونی چایئے دو دہائی سے عوامی نمائندے یہاں کے لوگوں کے بنیادی مسائل پانی ،بجلی ،سڑکیں ،صحت ،تعلیم کے مسائل حل نہیں کرسکی ہیں تو آگے کیا ہوگا مگر اب ایسا کرنے نہیں دیا جائے گا کیونکہ آج کا نوجوان تعلیم یافتہ اور باشعور ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام موروثی سیاست کو چھوڑ کر ایسے پارٹیوں کو ترجیح دیں جو ان کے بنیادی ضروریات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں نیشنل پارٹی ہر غریب اور طبقے کی پارٹی ہے یہاں کوئی کسی سے بالاتر نہیں ہے ضلع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے جدوجہد کریں گے اور انشااللہ کامیابی ہماری ہوگی ۔