|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2022

تفتان: تفتان میں تاجروں کو ناکافی سہولیات کی وجہ سے سخت دشواریوں کا سامنا ہیں آئے روز انٹرنیٹ سسٹم خراب ہوجاتا ہے جس کو بنانے کے لیے ایک ایک ہفتہ لگ جاتا ہے اب انٹرنیٹ سسٹم گزشتہ تین دن سے خراب ہے جس کی وجہ ہمیں تاجروں کو شدید کوفت میں مبتلا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار لیاقت اینڈ برادرز کے اونر حاجی شوکت علی عیسی زئی نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں اور تفتان شہر سے حکومت کو روزانہ کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں جمع ہوجاتے ہیں لیکن تفتان بارڈر میں تاجر اپنی مدد آپ کے تحت کاروبار کر رہے ہیں حکومت وقت کی طرف سے ہم تاجروں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ تفتان میں نجی بینک کے برانچ کھلنے کی اجازت دیں تاکہ ہم تاجروں کو ٹیکس جمع کرنے میں دشواری نہ ہو انٹرنیٹ ،وء ووک کی سست روی بھی ہمارا ایک اہم اور بنیادی مسلہ ہیں جس پر وفاقی وزیر کمیونیکیشن ، پی ٹی سی ایل حکام کو چاہیے کہ انٹرنیٹ سسٹم کو جلد ازجلد بہتر کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ تاجروں کو کام کرنے کے لیے کسی مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑیں تفتان میں واحد سرکاری بینک ہے جس پر رش ہونے کی وجہ سے ہمارے کام سست روی کا شکار ہو جاتے ہیں۔