|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2022

نوکنڈی: نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں ضلع چاغی نوشکی خاران اورواشک کے تیل کمیٹیوں اور کاروباری حلقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹوکن سسٹم انٹری جیسے سازشوں میں سہولت کار بننے کی بجائے مشترکہ طور پر تمام بارڈرز پر آزادانہ کاروبار جاری رکھنے کی جدوجہد شروع کریں نیشنل پارٹی بھرپور ساتھ دے گی۔

بیان میں کہاگیا کہ بلوچ قوم کو علاقائی وقبائلی تصادم میں دھکیلنے کے لئے نام نہاد ٹوکن وانٹری سسٹم لاکر لوگوں کودست وگریبان کیاجارہاہے ایک طرف کاروبار ختم ہوتی جارہی ہے تو دوسری جانب رخشان ڈویڑن میں موجود بلوچ قبائل کے درمیان نفرتوں میں اضافہ ہورہاہے نام نہاد کمیٹیوں میں موجود غیرسنجیدہ وغیر سیاسی ناعاقبت اندیش چند لوگ سوشل میڈیا میں نفرت انگیزوائسزپیغامات سے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہورہا اور قبائلی تصادم وفسادات بھی بڑھ رہے ہیں بیان میں افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ اس گھناونے سازش میں علاقائی پینلز بھی شامل ہیں جو الیکشن میں چند ووٹ کی خاطر لوگوں کو دست وگریبان کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

بیان میں کہاگیا کہ اگر رخشان ڈویڑن کے بارڈری کاروبار کرنے والوں اور تیل کمیٹی کے ذمہ داروں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے اور موجودہ حالات کے مطابق اتحادواتفاق کامظاہرہ نہیں کیا تو نقصانات کے علاوہ کچھ بھی ہاتھ نہیں آئیگا نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ایران و افغانستان بارڈرزپردہائیوں سے جاری کاروبار کو آزادانہ طور پرجاری ہونا چائیے اور ٹوکن وانٹری سسٹم کے نام پر جاری کھیل ختم کیاجائے۔