بچوں پر جنسی حملوں کے جرم میں لارڈ نذیر احمد کو ساڑھے 5 سال قید کی سزا ہوگئی۔ لندن میں شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں لارڈ نذیر احمد پر بچوں پر جنسی حملوں کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔
لارڈ نذیر پر 70ء کی دہائی میں ایک لڑکے پر جنسی حملے اور لڑکی سے جبری زیادتی کی کوشش کا الزام تھا۔
لارڈ نذیر نے الزامات کی تردید کی تھی اور فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
لارڈ احمد کے دو بڑے بھائیوں پر بھی الزامات عائد کیے گئے تھے، تاہم وہ ٹرائل کیلئے ان فٹ قرار دیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ مرد نے نذیر احمد سے لارڈ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ خطاب پارلیمنٹ کے ایکٹ سے واپس لینا ممکن ہے، فی الحال ایسا کوئی ایکٹ موجود نہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے حکومت نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نذیر احمد لارڈز شپ سے مستعفی ہوچکے، اب وہ ہاؤس کےرکن نہیں۔