مچھ: سینئر صحافی سیاسی معاشی اوراقتصادی امور کے ماہر لالا صدیق بلوچ کی چوتھی برسی پر مچھ بولان کے سیاسی سماجی حلقوں نے ان کی سیاسی و صحافتی میدان میں اعلیٰ خدمات کو بھی سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا مامابلوچستان کی ایک توانا آواز تھے۔
بلوچستان میں سیاست اور صحافت میں جدت ماما کے مرہون منت ہیں ماما ایک ادارہ اور نظریے کا نام ہیں سیاسی و صحافتی حلقے کا پریس کلب مچھ میں تقریب سے خطاب تفصیلات کیمطابق پریس کلب مچھ میں سینئر صحافی سیاسی معاشی و اقتصادی امور کے ماہر اور روزنامہ آزادی کے مدیر لالا صدیق بلوچ کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک سادہ پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مچھ بولان کے سیاسی سماجی قبائلی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے ماما کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور انہیں بلوچستان میں سیاسی سماجی صحافتی عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی نیشنل پارٹی مچھ کے رہنماء خدائے رحیم بلوچ ملک زاہد اقبال سمالانی حاجی بقاء سمالانی قبائلی رہنماء گل باران سمالانی انسانی حقوق مچھ کے رہنماء محمد عامر یوسفزئی ودیگر مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں سیاست اور صحافت کے داغ بیل ڈالنے میں صدیق بلوچ کا اہم کردارتھا۔
جن کے بدولت آج انکے شاگرد مختلف پلیٹ فام پر بلوچستان کے موثر انداز میں ترجمانی و مسائل کو اجاگر کررہے ہیں لالا صدیق بلوچ ایک ادارہ نظریہ ایک ہمہ جہت شخصیت کا نام تھاجو آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں جنہوں نے شاندار صحافت کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کیا نہایت باا خلاق ملنسار وہمدری کے خوگر انسان دوست اور بے شمار خداداد صلاحیتوں سے لبریز شخصیت کے مالک انسان تھے،ان کی شاندار صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ماما نے بلوچستان اور بلوچ تشخص بقاء پر کھبی سمجھوتہ نہیں کیاصوبتیں جیل قیدو بندکے باوجودان استحصالی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اہل بلوچستان لالا صدیق بلوچ کے جدو جہد اور خدمات کو کھبی بھی فراموش نہیں کرسکتا اور انکی کی کمی کو ہمیشہ محسوس کی جائے گی، اللہ تعالیٰ سے دْعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اْنہیں جنت کے گوشوں میں جگہ عطا فرمائے۔