خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کے تبادلے کیخلاف عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا، پولیس لاٹھی چارج ، ہوائی فائرنگ ، متعدد مظاہرین زخمی، کلرکوں نے دفاتر کو تالے لگا دیئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کا خضدار کے تبادلے کے خلاف ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) ،جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی ،جے ٹی آئی ،اہلسنت و لجماعت ،بی این پی (عوامی )،انجمن تاجران،ٹرانسپورٹر ز یونین ،مزدور اتحاد خضدار ،کونسلران ،عوامی نمائندوں سمیت دیگر پارٹیوں ،عوام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ خضدار میں دوسری روز بھی جاری رہا احتجاج کے دوران کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دی گئی جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کی قومی شاہراہ کے دونو ں اطراف میں قطاریں لگ گئی مسافروں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ خضدار شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے اور سرکاری دفاتر میں حاضریاں معمول سے کم رہی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث خریداروں مشکلات کا سامنا رہا ،روڈ بلاک کو ختم کرنے کے لئے پولیس نے ہوئی فائرنگ اور لاٹھی چارج کی جس کے باعث متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہیں مختلف آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کے تبادلے کے خلاف تحصیل وڈھ میں قومی شاہراہ کو بلاک اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ تحصیل کرخ اور تحصیل نال میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جب کہ بار ایسوسی ایشن خضدار کی جانب سے بھی عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا، ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبد الوحید شاہ کا تبادلہ کے خلاف خضدار کی سیاسی جماعتوں ۔مزدور یونینوں ۔تاجر رہنماؤں ٹرانسپورٹرز اور طلبہ تنظیموں کا خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و جلوس اور ریلی تبادلہ کی منسوخی کا مطالبہ مقررین نے کہا کہ سید عبد الوحید شاہ کا تبادلہ کا مقصد خضدار میں ایک مرتبہ پھر خون کی ہولی کھیلنے والوں کو موقع دینا ہے خضدار کے عوام نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی صورت میں سید عبد الوحید شاہ کو بطور ڈپٹی کمشنر دیکھنا چاہتے ہیں ا گر کسی بھی شخص و جماعت نے عوام کی اس ضرورت و خواہش کا احترام نہیں کیا عوام ان کو مسترد کریں گے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میونسپل کارپوریشن کے میئر میر عبد الرحیم کرد جے یو آئی کے رہنماء مولانا عنایت اللہ رودینی ،نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر رئیس بشیر احمدمینگل ،بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل خضدار کے صدر سفر خان مینگل،جماعت اسلامی خضدار کے صدر محمد اسلم گزگی ،اہلسنت والجماعت کے رہنماء قاری اللہ بخش فاروقی ،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ، حاجی محمد اقبال، میر حمزہ خان رئیسانی ، عبید اللہ گنگو ، تاج محمد پندرانی، حبیب الرحمن، مولانا محمود الحسن، دیگر نے خضدار پریس کلب کے سامنے احتجای مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا ڈی سی عبد الوحید شاہ کا تبادلہ خضدار کے نہتے عوام کے خلاف ایک گہری سازش معلوم ہوتا ہے جس شخص نے خضدار میں جاری فساد دکو جان کی بازی لگا کر روک دیا ان کو اس طرح سے ٹرانسفر کرنا خضدار کو ایک مرتبہ پھربد امنی کی بھینٹ چڑھانا ہے صوبائی حکومت نے ڈی سی خضدار کا تبادلہ ایک افسوس ناک عمل ہے ادھر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبد الوحید شاہ کے تبادلہ کے خلاف احتجاج اس موقع پرانہوں نے دفاتر کو تالا لگا کر بند کردیا ایپکا ڈپٹی کمشنر آفس کے صدر مہر اللہ رند نصیر احمد کیھازئی نصیر احمد کیھازئی عبد النبی جمالدیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ کسی بھی سورت میں قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ نہیں کیا گیا تو وہ اپنی احتجاج کو مزید وسعت دیں گے پورے ضلع میں تالا بندی کیا جائیگا انہوں نے وزیر اعلی ٰ بلوچستان چیف سیکرٹر ی بلوچستان مطالبہ کیا کہ سید عبد الوحید شاہ کا فوری طور پر ٹرانسفر فوری طور پر واپس کیا جائے