|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2022

قلات; قلات میں بلو چستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے چیئرمین میر منیر احمد پندرانی کی قیادت میں صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ شدہ الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ملازمین کا کہناتھاکہ ماہ جون میں صوبا ئی اور وفاقی حکومت کی جانب سے اضا فہ شدہ تنخواہ کو تاحال ادا نہیں کیا گیا۔

شدید مہنگائی کی وجہ سے تنخوا دار طبقہ کو اپنا گھرچلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے مہنگائی کی وجہ سے غریب ملازمین اپنے بچوں کو تعلیم دینے سے قاصر ہو گئے ہیں انتہائی کم تنخواہیں شدید مہنگائی میں اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر بھی نہیں ہوتے حکومت فوری طور پر علان کردہ الائونس اور اس کے بقایات اداکرے اور ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کی جگہ ان کے حقیقی ورثاء کو ملازمت پر رکھے انہوں نے کہ کہا مزدورں کی حق تلفی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں اور حقوق نہ ملنے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اضافہ شدہ تنخواہ کو ادا کرنے کے لیئے جلد از جلد اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ جون 021 2میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد تک اضافہ کیا گیاتھا۔

اور اس اضافی تنخواہ کو جولائی سے دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں بھی شامل کر دیئے مگر میونسپل کمیٹی کے غریب ملازمین اس اضافی تنخواہ سے تاحال محرورم ہیں جوکہ میو نسپل کمیٹی کے غریب ملازمین کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں انہوں نے کہا شدید مہنگائی میں مزدورں نے بھی اپنے معاوضہ میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ کردیا ہے اور اسکولوں نے بھی اپنے فیسوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ تنخواہیں نہیں بڑھیں تو میونسپل کمیٹی کے غریب ملازمین کی انہوں نے کہا کہ شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب ملازمین کا بڑی مشکل سے گزارہ ہو جاتی ہیں اسکولوں کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے غریب ملازمین نے اپنے بچوں کو اسکولوں اٹھا دیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ شدید مہنگائی میں سب سے زیادہ سرکاری ملازمین متاثر ہیں جن کی تنخواہیں اس شدید مہنگائی میں اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر بھی نہیں انہوں نے کہاکہ اس حکومت میں ملازمین سب سے زیادہ مصائب اور مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہیکہ میونسپل کمیٹی قلات کے ملازمین کی اضافہ شدہ تنخواہیں جلد از جلد ادا کیئے جائیں۔