|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2022

چمن:  پشتونخوامیپ ضلع چمن کے زیراہتمام واپڈا لوڈشیڈنگ ،نادرا میں عوامی مشکلات ،چمن میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور پاک افغان باڈر پر تاجروں کو مشکلات کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ واحتجاجی جلسہ عام کیاگیااحتجاجی مظاہرہ تاج روڈ سے شرو ع ہوکر شہرکے مختلف شاہراہوں تاج روڈ، مرغی بازار ،ٹرنچ سے ہوتے ہوئے سناتن چوک پر جلسہ عام میں تبدیل ہوئی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری وسابق وزیرپی اینڈ ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، حاجی محمدعیسیٰ خان اچکزئی ،حاجی جمال اچکزئی ،سابق میئرناظم صلاح الدین اچکزئی ،شیرعلی خان اچکزئی ،حاجی عبدالشکور خان ،اولس خان ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عرصہ دراز سے چمن شہرمیں بدامنی کی فضاء قائم ہے جس سے عوام شدید مشکلا ت کاشکارہے امن وامان کی مخدوش صورتحال سے عوامی حلقوں میں شدید خوف وہراس پھیلا ہواہے جبکہ نادرا سینٹرکے آفیسران جان بوجھ کر سسٹم کی خرابی کابہانہ کررہے ہیں اور عوام کو مشکلات کاسامناہے جبکہ چمن شہرکی آبادی سات لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس کیلئے ضروری ہیں کہ چمن کے عوام کیلئے دو نادراسسٹم کا بندوبست کیاجائے اور ہم چمن میں نادرا شرائط کو نہیں مانتے دیگر صوبوں کی طرح یہاں پر بھی وہی شرائط لاگو کئے جائیں کیونکہ چمن بھی پاکستان کا حصہ ہے مگر بدقسمتی سے چمن کے ساتھ وفاق کا سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے جس کا واضح ثبوت یہی ہے کہ چمن میں الگ شرائط اور پورے پاکستان میں الگ شرائط نادرا سینٹرز میں لاگوہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کبھی بھی نہیں مانے گے اور نہ مانتے ہیں ۔ اس موقع پر حاجی عبدالاحد خان اچکزئی ،متکزئی قبیلے کے سربراہ حاجی عبدالباقی خان ،حاجی شاہ محمدخان اچکزئی ،حاجی عسکرخان اچکزئی ،کریم خان ناظم سرُ اعظم نے جلسہ عام کے نظم ونسق سنبھال رکھاتھا اور موجود تھے ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزیدکہاکہ چمن کے شہریوں کی تجاورت کا دار ومدار پاک افغان سرحد پر ہیں جس پر آج کل تعینات سیکورٹی فورسز عوام اور تاجروں کے ساتھ ناقابل برداشت رویہ روارکھاہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ پوری طورپر پاک افغان سرحد باب دوستی پر عوام کو سہولیات مہیاء کی جائے ۔ جلسہ عام میں لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کامطالبہ کیا ۔