|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2022

گوادر: گوادر پریس کلب کے وفد کی چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا سے ملاقات، پریس کلب کے مسائل پیش کردئیے، چیف سیکریٹری بلوچستان کی گوادر کے صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد نے صدر سلیمان ہاشم کی قیادت میں گزشتہ روز چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا سے ملاقات کی۔

وفد نے اس موقع پر گوادرپریس کلب اور صحافیوں کے مسائل پیش کردئیے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور انھیں حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نے سیکریٹری انفارمیشن بلوچستان کو فون کرکے گوادرپریس کلب کے مالی گرانٹ کی فوری اجراء کرنے کی ہدایت کی، چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نے گوادر پریس کلب کی تعمیر کے لیے پی ایس ڈی پی میں شامل گرانٹ کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور ڈپٹی کمشنر گوادر کو پریس کالونی کے لیے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گوادرپریس کلب کے وفد نے چیف سیکریٹری سے اظہار تشکر کیا ہے۔پریس کلب کے وفد میں جنرل سیکرٹری شریف ابراھیم، نائب صدر صداقت بلوچ، سنئیر صحافیوں بہرام بلوچ، نور محسن، اللہ بخش دشتی بھی شامل تھے۔