کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سابق انفارمیشن سیکرٹری و مرکزی کونسلر اسد سفیر شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں سیندک پروجیکٹ میں ملازمین کو قرنطینہ کے نام پر بے جا تنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کے آفیسران بلاوجہ ملازمین کو تنگ کرکے انہیں ذہنی دبا کا شکار بنا رہے ہیں۔
تاکہ ملازمین بیزار ہوکر ملازمت چھوڑ دیں پروجیکٹ کو ملازمین کیلئے نوگو ایریا بنا دیا گیا ہے نہ کسی کو پروجیکٹ کے اندر جانے کی اجازت اور نہ ہی کسی کو باہر بلکہ پروجیکٹ کو ملازمین کیلئے قید خانہ بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی شروع دن سے ہی اس طرح کے استحصالانہ پالیسیوں کے خلاف ہے کیونکہ یہ میگا پروجیکٹ لوگوں کو سہولت دینے کے بجائے منظور نظر شخصیات کیلیے استعمال ہوتے ہیں جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں بلوچستان نیشنل پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گی بلکہ انکے دفاع کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔