|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2015

تہران: بھارت چاہ بہار میں 78کروڑ 30تیس لاکھ ڈالر کی مالیت کا کھاد کا اضافہ ، ایرانی بندرگاہ میں تعمیر کرے گا، یہ کارخانہ سالانہ 13لاکھ ٹن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت ایران میں پائے جانے والی قدرتی گیس کو خام مال کے طور پر استعمال کرے گا ، اس کی تمام پیداوار کو بھارت خود غزائی اجناس اور زرعی اجناس کے پیداوار ہی استعمال میں لائے گا، بھارت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عنقریب ایران خصوصاً بھارت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عنقریب ایران خصوصاً چاہ بہار کا دورہ کرے گا، جو ایران حکومت سے قدرتی گیس طویل مدت کی بنیاد پر خریدے گا، بھارت نے اس مقصد کیلئے ملک کی تمام بڑی بڑی کمپنیوں کو اعتماد میں لیا ہے، بھارت میں کھاد کی کھپت میں 50فیصد حالیہ سالوں میں اضافہ ہوا ہے، اور اب 3کروڑ ٹن تک اس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، بھارت نے یہ مسئلہ 2013میں ایران کی حکومت کے ساتھ اٹھایاتھا، لیکن گیس کی قیمت پر کوئی تصفیہ نہ ہوسکاتھا، بھارت میں ایران کے فیر غلام رضا انصاری نے بھارتی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے، جاپان کے اس اعلان کے بعد کے وہ چاہ بہار میں تیس لاکھ ٹن پیداواری پلانٹ قائم کرے گا، اور اس کے بعدی ہ دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے جو چاہ بہار میں تعمیر ہوگا