تہران: ایران مجلس (پارلیمان)نے وزیر برائے اقتصادی امور کو تیسری بار زرد کارڈ جاری کیا ہے ، کیونکہ وزیر موصوف تینوں بار اراکین اسمبلی کو جوابات دینے سے قاصر رہے، آخری بار ان کا معاملہ ایوان میں پیش ہوا ان کے حق میں صرف 80ووٹ اور خلاف 105ووٹ آئے، 10اراکین کے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، اس سے قبل وزیرخارجہ ، وزیر داخلہ اور دوسرے وزراء کو بھی اس قسم کی وارننگ دی گئی تھی ، ایرانی مجلس میں یہ عام بات ہے کہ قدامت پسند اراکین اسمبلی صدر حسن روحانی کے وزراء کو بلاتے رہتے ہیں اور ان کی گوشمالی کرتے رہتے ہیں
ایران، اراکین اسمبلی کے جواب نہ دینے پر وزیر کو زرد کارڈ جاری
وقتِ اشاعت : August 11 – 2015