|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2022

اوستہ محمد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ بلوچستان خوشحال عوام ہمارا ویڑن ہے حلقہ انتخاب کی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی عوامی خدمات کی مشن کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار میر عمر خان جمالی نے معروف قبائلی شخصیت عبدالرشید چھلگری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

اس موقع پر جعفر آباد کے اہم قبائلی و معززین سمیت محمد بخش چھلگری بگن خان جمالی امداد حسین عمرانی وڈیرہ محمد علی عمرانی اور رئیس عبدالغفور جمالی نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر عمر خان جمالی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی طاقت سے مفاد پرست اور تفریط سیاستدانوں کا کھڑا احتساب کرے گی اور مفاد پرست سیاست دانوں سے ہرگز سمجھوتا نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی صورتحال درپیش ہے انشاء￿ اللہ عوام کی طاقت اور حمایت سے تمام مشکلات سے جلد چھٹکارا پائیں گے انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ مار کرنے والے آج اپنی بچاؤ کے لیے یکجا ہونے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور جمہوری عوامی حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن انہیں شرمندگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی حمایت و طاقت سے ملکی معیشت بہتر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے میر عمر خان جمالی نے مزید کہا کہ وزیراعظم قائد عوام عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں اپوزیشن بری طرح ناکام ہوگا۔

میر عمر خان جمالی نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان شاء اللہ ان کی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور حلقہ انتخاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے میر عمر خان جمالی نے کہا کہ سبز باغ دکھانے اور بلند بانگ دعوے کرنے کا دور گزر چکا جعفر آباد کی عوام اپنے دوست اور دشمن میں تمیز رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں عوام کی بے لوث خدمت ہمارا ویڑن ہے۔