دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے صدر یار محمد مینگل کی سربرائی میں ضلع سیکرٹریٹ سے حفیظ بلوچ کی عدم بازیابی اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ طلبا پر تشدد اور ایف آئی آر درج کر نے کے خلاف ریلی نکالی گئی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین سے بی این پی کے ضلع صدر یار محمد مینگل ،سینئر نائب صدر محمد اقبال بلوچ ،جنرل سیکرٹری وقار ریکی ،ضلعی انفارمیشن و کلچر سیکرٹری میر محمد ابراہیم ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد پولیس کی جانب سے پر امن احتجاج پر بیٹھے بلوچ طلبا پر لاٹھی چارج ،تشدداورایف آئی آر درج کر نے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہاہ بلوچستان کے طلبا کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ طلبا پر تشدد کرنے انکے خلاف ایف آر درج کرنا ناقابل برداشت عمل ہے انھوں نے مزید بتایا بلوچستان نیشنل پارٹی روز اول سے بلوچ قوم کے حق اور حقوق اور بلوچ طلبا کے مسائل پر آواز بلند کررہی ہے۔
مقررین کا کہنا تھا بلوچ طلبا اسلام آباد میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیئے جاتے ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ناروسلوک رواں رکھتے ہیں جو قابل تشویش عمل ہے ہمارے طلبا ملک کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے لیئے جاتے ہیں انھیں پڑھنے دیا جائے اور ناجائز انھیں تنگ کرنا بند کیا جائے ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی انکے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر سخت احتجاج کریگا انھوں نے مزید کہا اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلاوجہ بلوچ طلبا کو تنگ کر کے انہیں تعلیمی سلسلہ ترک کر نے کی کوششوں کو بند کیا جائے اس موقع پربڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران اور کارکنا شریک تھے ۔