ڈیر ہ اللہ یار : جعفرآباد میں آ ل ملازمین اتحاد جن میں ایپکا، جی ٹی اے، پیرامیڈیکل اسٹاف ،متحدہ لیبرفڈریشن پاکستان ،ورکرز کنفیڈریشن ودیگر محکمہ جات کے ملازمین نے شامل ہیں نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ اللہ یار ودیگرآفسزسے الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالیں اور ڈیرہ اللہ یار کے مختلف شاہراہوں پرمارچ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین ہاتھوں میں کتبے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ہو تھیں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے سجاد احمد رند ،باجھی خان بلیدی ،امام بخش بلیدی ودیگر کاکہنا تھاکہ ملک کے دیگرصوبوں کے سرکاری ملازمین کو 25فیصد الائونس فراہم کیا جارہاہے لیکن بلوچستان کے ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔
انکاکہناتھاکہ بلوچستان کے ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھاجارہا ہے جسکی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں انکاکہناتھا کہ سرکاری ملازمین نے اپنے 25فیصد الائونس کی منظوری کے لیے حکومت کو 15مارچ کاوقت دیاہے اگرانکے جاز مطالبات پرعمل درمد نہ کیاگیا اورچارٹرف ڈیمانڈ کی منظوری نہ دی گئی تووہ وزیراعلیٰ ہائوس کاگھیرائو کریں گے اور اپنے احتجاج کووسعت دیتے ہوے احتجاج کادارہ مزید پھیلایا جائے گا۔
انکاکہناتھا ج بلوچستان بھرکے پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کیے جارہے ہیں یہ ہمارے مطالبات کی جانب پہلا قدم ہے بعدازاں ل ملازمین اتحاد کے پلیٹ فارم سے ندہ کالائحہ عمل بھی زیرغور لایا جائے گا جس میں تعلیمی اداروں کی تالا بندی اوپی ڈیز کابائیکاٹ اور سرکاری دفاتروں کو تالے بھی لگائے جائیں گے۔