|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2022

مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی نے کہاہے کہ ہم سب کو مستونگ کی ترقی و خوشحالی کے لیئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگامستونگ کے عوام کی فلاح و بہبود تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں میں بہتری و ترقی کیلئے سیاسی و سماجی جماعتیں ، قبائلی عمائدین اور تمام مکاطب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔۔کیونکہ مشترکہ کاوشوں کے بغیر علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہیامن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کے بعد تعلیم صحت اور آبنوشی سپورٹس جیسے اہم شعبوں کی فعالی میرے اولین ترجیحات کا حصہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ ڈاکٹرز سمیت تمام محکموں کے حکام اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم اور امن امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ ہی کوئی کوتاہی برداشت کرینگے اس سلسلے میں تمام محکموں کو سختی سیتاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنا کر لوگوں کے جائز مسائل فوری حل کریں اور جن محکموں کے خلاف عوامی شکایات موصول ہوئے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے لیئے تعلیم صحت اور امن و امان سمیت دیگر شعبوں کو بہتر بنانے کے لیئیبہت جلد ایک ماسٹر پلان تشکیل دیاجائے گا اور ماسٹر پلان کوجلد عملی جامہ پہنائینگے تاکہ کسی کو کوئی مشکلات پیش نہ ہو۔

انھوں نے کہاکہ مستونگ میرا گھر ہے مستونگ کے عوامی مسائل مشکلات سے بخوبی آگائی ہے اور عوام کے مسائل و مشکلات کو دور کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،انھوں نے کہاکہ مستونگ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔