ڈیرہ اللہ یار: بلوچستان حکومت کی جانب سے مال مویشیوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کے بعد ڈیرہ اللہ یار پولیس نے مال مویشیوں سے لدی ٹرک تحویل میں لے لی سندھ اور پنجاب سے بلوچستان میں داخل ہونے والی مال مویشیوں سے لدی گاڑیوں کو واپس بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے سندھ اور پنجاب میں مال مویشیوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کے بعد مویشیوں کی بلوچستان میں نقل و حرکت پر پابندی نافذ کردی۔
جسکے بعد تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی پولیس نے سندھ کی سرحد پر واقع پولیس چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی نے سندھ سے بلوچستان میں داخل ہونے والی مال مویشیوں سے لدی ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔
جبکہ مال مویشیوں سے لدی درجنوں گاڑیاں واپس بھجوا دی ہیں بین الصوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مال مویشیوں سے لدی گاڑیوں کو کسی صورت بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں۔
ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے جاری حکمنامے پر سختی سے عملدرآمد کر رہے ہیں مال مویشیوں سے لدی گاڑیاں بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد چالان کر دی جائیں گی مالدار افراد وبائی امراض کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان سے مویشی بلوچستان میں ہرگز نہ لائیں۔