|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2022

ڈھاڈر: ڈی پی او کچھی گل احمد سرپرہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ڈھاڈر مٹھا خان مغیری بمعہ پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر ڈھاڈر دربی کے قریب قومی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران دوالگ الگ کاروائیوں میں دو موٹر سائیکلوں کے خفیہ خانوں سے11 کلواعلیٰ کوالٹی کے چرس بر آمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس تھانہ ڈھاڈر میں ایس ایچ او ڈھاڈر مٹھا خان مغیری نے صحافیوں کوکاروائی سے متعلق تفصیلات بتایااس موقع پر انکے ہمراہ سب انسپکٹرمحمد حلیم مستوئی،اے ایس آئی نیاز احمد سومرو،اے ایس آئی ولایت حسین اور دیگر موجود تھے ایس ایچ او ڈھاڈر نے بتایا کہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر ڈھاڈر دربی کے قریب قومی شاہراہ پر کاروائی کی گئی جس میں اندرون سندھ چرس سمگلنگ کی جارہی تھی جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

دو الگ کاروائیوں کے دوران دو موٹر سائیکلوں کے خفیہ خانوں سے تلاشی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کے گیارہ کلو چرس بر آمد کرکے ملزمان محمد عالم اور عبد الرؤف کو گرفتار کرلیا گیا ہے ایس ایچ او ڈھاڈر مٹھا خان مغیری نے کہا کہ منشیات فروش سماج کے دشمن ہیں انکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

منشیات سمگلرز معاشرے کیلئے بھی ناسور ہیں جنکو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ہی دم لینگے منشیات فروش علاقے اور نوجوان نسل کے دشمن ہیں انکی لت کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل بھی متاثر ہورہے ہیں پولیس کسی بھی صورت انکو رعایت نہیں دے گی۔