|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2022

خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اُتھل کیمپس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے تعاون سے آج یہاں اُتھل میں ابھرتے ہوئے نوجوانوں کے درمیان اتحاد کے تصور کو تقویت دینے کے لئے ”پیس بلڈنگ اینڈ نیشنل انٹیگریشن” کے موضوع پر پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کیمپس کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑوائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ نے کی جبکہ سینیٹر داہنیش کمار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں نے پروگرام کے سیشن کا خیرمقدم کیا جس میں اتھل کے مختلف سکولوں کے طلباء کی طرف سے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول اور تقاریر اور قومی ترانے شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان اللہ خان نے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ-IIUI کی طرف سے بلوچستان میں پیغام پاکستان کانفرنس منعقد کرنے کی کوششوں کی تعریف کی اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کے خلاف متحد رہنے کی ترغیب دی۔ بین الاقوامی موجودہ ٹیکنالوجی کی دوڑ کی ذمہ داری ہے۔اختتامی تقریب کے دوران مہمان خصوصی سینیٹر دہنیش کمار نے بلوچستان میں پیغام پاکستان کے نعرے کا خیرمقدم کیا اور اس اقدام پر اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ-IIUI اور BUET کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے دستبرداری، عقیدہ پرستی اور عدم برداشت کے نتیجے میں فرقہ واریت کی خوفناک شکلیں سامنے آتی ہیں جس کے انسداد کے لئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا اور ایک مثبت وسیع سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا۔انہوں نے نوجوانوں کے مستقبل پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا.

اگر نوجوان پیغام پاکستان کی پیروی کریں اور پاکستانی نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان کے منفی امیج کو پیش کرنے والی بعض دقیانوسی سرگرمیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔اس کانفرنس کے مہمان مقررین جامعہ الرشید کراچی کے ڈاکٹر ایاز شاہ اور جامعہ بلوچستان ڈاکٹر ناصر کیازی تھے۔کانفرنس میں ضلع لسبیلہ کے معززین، مختلف شعبہ جات کے افسران، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔آخر میں، وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کے ہمراہ سکل ڈویلپمنٹ پروگراموں کا افتتاح کیا اور 350 طلباء کو سکل ڈویلپمنٹ پروگراموں میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد کی ٹیم نے بلوچستان کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس قومی کاز کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان اور ڈائریکٹر کیمپس اسلم زیب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔