|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2022

دالبندین: نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی ترجمان کے مطابق بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان بھر کے سکولوں کومکمل درسی کتابیں نہ ملنا سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی نااہلی اورتعلیم دشمنی پرمبنی پالیسیوں کو آشکارکرتی ہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ ایک تو سرکاری سکولوں کو جو کتابیں مہیاکی جارہی ہے وہ انتہائی غیرمعیاری اورکمزورمٹیریل سے تیار کئے جارہے ہیں دوئم سکولوں کو مکمل کتابیں مہیا نہیں کئے گئے۔

نیاتعلیمی سال پندرہ دن گزرنے کے باوجود سکولوں کو درسی کتابیں تعدادکے مطابق نہیں ملے اوربعض کلاسز کی مختلف مضامین کی کتابیں ابھی پرنٹ بھی نہیں ہوئے ہیں جس سے اساتذہ کو درس و تدریس میں مشکلات درپیش ہیں۔

بیان میں کہاگیاکہ صوبائی حکومت تعلیمی ترقی کے جھوٹے دعوی کرکے نہیں تکتے مگر غیرمعیاری اور نامکمل کتابیں ان دعووں کی قلعی کھول رہی ہے۔

نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے محکمہ تعلیم درسی کتابوں کے ٹھیکیداروں کو غیرمعیاری اور تمام کتابیں بروقت نہ دینے کانوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معیاری اور مکمل کتابوں کی ترسیل بلوچستان بھر کے سکولوں کو پہنچانے کو یقینی بنائیں۔