|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2022

مستونگ: پیرامیڈیکل اسٹاف کو وفاق، خیبر پختون خواہ سندھ اور پنجاب طرز پر اپ گریڈیشن، ہیلتھ پروفیشنل الاونس، رسک الاونس دیا جائے اور 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن حکومت بلوچستان فوری طور جاری کرے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر عبدالسلام زہری، جنرل سیکرٹری سعید احمد سمالانی، چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی وائس چیئرمین ملک محمد اسماعیل خواجہ خیل، سینئر نائب صدر حافظ عبدالقادر قریشی سینئر نائب صدر دوئم محمد صدیق بنگلزئی،

سرپرست اعلی خیرالدین بنگلزئی، جونئر نائب صدر حاجی پسند خان شاہوانی، چیف آرگنائزر نصر اللہ رودینی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی بنگلزئی پریس سیکرٹری حاجی آدم خان ترین فنانس سیکرٹری محمد عارف باروزئی آرگنائزر ملک عبدالغفار دہوار ، جوائنٹ سیکرٹری فاروق احمد کرد، آفس سیکرٹری شکیل احمد رند، رابطہ سیکرٹری عبدالرزاق خواجہ خیل عنایت اللہ ہیبت زئی اور دیگر نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمین اور دیگر صوبوں میں پیرامیڈیکس کو کیری لوگر بل کے تحت مراعات دئیے جا رہے ہیں مگر بدقسمتی سے بلوچستان کے پیرامیڈیکس کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ مہنگائی کے طوفان نے ملک بھر کے ملازمین کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔

انہوں حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس اور دیگر مطالبات سمیت پیرامیڈیکس کے دیرینہ حل طلب مسائل چارٹر آف ڈیمانڈ ہیلتھ پروفیشنل الاونس اپ گریڈیشن اور رسک الاونس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔