|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2022

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت ضلعی صدر میر یار محمد مینگل منعقد ھوا۔

اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری وقار ریکی نے چلائی، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری میرابراہیم مینگل نے حاصل کی، اجلاس میں ضلعی سینئر نائب صدر محمد اقبال ریکی، انفارمیشن سیکرٹری میر محمد ابراہیم ریکی، جوائنٹ سیکرٹری محمد ہاشم لہجی، لیبر سیکرٹری میر نصیر احمد ریکی نے شرکت کی، اجلاس میں شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ کے بڑے بھائی خدا بخش پرکانی کی ناگہانی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی ہدایت پر لانگ مارچ میں اپنے قافلے کے ساتھ بھر پور انداز میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے منظم حکمت عملی ترتیب دیدی گئی۔

لانگ مارچ میں شرکت کو یقینی بنانے کے رابطہ مہم کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں باقاعدہ ذمہ داریاں تفویض کی گئی اجلاس کی توسط سے تمام جمہوریت پسند پارٹیوں اور عوام سے لانگ مارچ میں شرکت کی پرزور اپیل کی گئی۔

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل جن میں صحت کے مسائل، پاسپورٹ آفس میں عوامی مشکلات، بی آئی ایس پی آفس میں ماؤں بہنوں کی پریشانیاں، گرمی کے آمد پر بجلی کی غیر اعلانیہ آنکھ مچولی، ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی، مختلف کلیوں میں پانی کی کمی اور دوسرے اہم ایشوز پر سیر حاصل بحث کی گئی جلد ان تمام مسائل پر بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی اپنا اک لائحہ عمل طے کریگی، اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جمہوری عمل عوام کے طاقت اور فیصلے سے ہی پروان چڑھتی ہے عوام کی آواز کو دبانے والے حکمران کبھی بھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

جمہور اور جمہوری عمل سے نابلد ٹولے کا پیمانہ صرف ان کے ذاتی مفادات کے داہرے کی گرد گھومتی ہے جس کی بنا پر حکمران طبقہ عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے ہیں۔

جبکہ عوام بدحالی، مہنگائی کی چکی میں پستی چلی جاتی ہے ایسے حالات میں عوام کیلئے حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں آنے کے سوا کچھ نہیں رہتا اب وقت آچکا ہے کہ عوام اٹھ کر استحصالی طبقہ کو اپنی طاقت سے روشناس کرائیں۔