|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2015

کوئٹہ:  امریکہ میں زیر تعلیم بلوچستان کے طالبعلم کو بیماری کے باعث ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔امیرمحمد آج صبح کی پروا ز سے کراچی پہنچے گا۔بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کا رہائشی امیر محمد پاکستان ایجوکیش فاؤنڈیشن کی سکالر شپ پر پڑھنے کے لئے امریکہ گیا تھا۔ امریکہ پہنچنے کے کچھ دن بعد اس کے سر میں اچانک درد اٹھا ۔تشخیص کرنے پر پتہ چلا کے امیر اللہ کو برین ٹیومر کا مرض لاحق ہے ۔امریکی امیگریشن حکام تک خبر پہنچی تو انہوں نے امیر اللہ کو فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے احکامات جاری کر دئیے ۔امیر اللہ کے بھائی امان اللہ کے مطابق امیر اللہ کو بیماری کی حالت میں سفر نہیں کرسکتے۔اس حوالے سے وہاں موجود حکام نے تو آواز نہ اٹھائی تاہم امریکہ میں موجود ایک پاکستانی ڈاکٹر طارق نے امیر اللہ کی رہنمائی کی ۔ڈاکٹر طارق کا کہنا تھا کہ امیر اللہ اس حالت میں سفر نہیں کر سکتا اسکے باوجود امریکی حکام نے امیر اللہ کو ڈی پورٹ کر دیا امیر اللہ جمعہ کی علی الصبح چار بجے کراچی پہنچے ہیں۔ امیر اللہ کے بھائی امان اللہ نے امریکی اور پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے بھائی کی امریکہ میں علاج کو یقینی بنائے تاکہ وہ اس بیماری سے نمٹ کر اپنی پڑھائی کو جاری رکھ سکے۔