دالبندین: دالبندین میں موبائل نیٹ ورک کے سگنل جوں کے توں نہ ڈپٹی کمشنر کا نوٹس کام آیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر صارفین کا او پکار نیٹ ورک کی خرابی کے سبب اکثر دکانداروں نے موبائل پیکجز کرنا چھوڑ دیا۔
دکانداروں کا کہناہے کہ نیٹ ورک کے خرابی کے سبب ہمیں بھاری بھر رقم کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ موبائل لوڈ کرتے وقت نیٹ ورک کے خرابی کی وجہ سے بار بار دوبارہ لوڈ کرنا پڑتا ہے جس کے سبب بروقت بیلنس نہیں جاتے۔
جسکی وجہ سے نہ صرف ہمیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ صارفین کے ساتھ ساتھ پیکجز کرنے والے دکاندار بھی ذہنی کوفت کا شکار ہے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ یوفون ٹیلی نار اور دیگر موبائل کمپنی آپنے نیٹ ورک درست کرکے صارفین کو اس عذاب سے نجات دلائیں۔ بصورت دیگر عوام سراپا احتجاج بنیں گےجس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔