|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2022

دالبندین: وزیر اعلی بلوچستان کے سابق مشیر بی اے پی رخشان ڈویژنل کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے 4 کروڑ کی لاگت سے ایک اور بجلی منصوبے کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا پٹ گونکوں میں 24 کلو میٹر بجلی لائن کو قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں بی اے پی کے ضلعی صدر میر اسفندیارخان یار محمد زئی، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی، پی ٹی آئی کے رہنما ملک امان اللہ نوتیزئی، قبائلی رہنما حاجی عبد الروف نوتیزئی، خان پینل کے قبائلی رہنماوں میر مدد خان بڑیچ، حاجی عبد الحمید ریکی، چیئرمین علی جان نوتیزئی، میر عمران مری ودیگر موجود تھے۔

میر اعجاز خان سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا یک مچ گرڈ سے 24 کلو میٹر فاصلے پر پٹ گونکوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائے گا ۔

انھوں نے کہا اس طرح کے بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے گزشتہ روز گھٹ بروت میں بھی بجلی منصوبے کا افتتاح کیا تھا ضلع کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہمارا مشن ہے گھٹ بروت اور پٹ گونکوں کے قبائلی عمائدین نے میر اعجاز خان سنجرانی کی بلاتفریق تعصب سے بالاتر ہوکر عوام کو انکے دیلیز تک سہولیات پہنچانے پر انکا شکریہ اداکیا۔

بعد ازہ دالبندین کے قبائلی رہنماسردار ظریف نوتیزئی حاجی اللہ داد کشانی نے میر اعجاز خان سنجرانی کی مخلصانہ کارکردگی سے مطمئن ہوکر بی اے پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ادھر کلی خرگوشکان سے قبائلی رہنماوں ملک عبد المالک نوتیزئی ،محمد رسول کشانی،عزیز نوتیزئی، ملک شفیع محمد نوتیزئی، کلی زے سے چیئرمین غفور کشانی،عبید اللہ کشانی،حاجی گوہر خان کشانی،حاجی عبد الرازق کشانی،فیض اللہ نوتیزئی، ودیگر مبارک کانی سورگل ،ودیگر علاقوں سے سینکڑوں لوگوں نے میر اعجاز خان کی قیادت میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا تقریب سے مقررین خطاب میں بتایا ضلع چاغی کا مستقبل میر اعجاز خان سنجرانی کے ساتھ وابسطہ ہے وہ بلاتفریق لوگوں کے خدمت کررہے ہیں۔

آج چاغی میں ہر قبائل اور نوجوانوں کا یہ خواہش ہے ہم میر اعجاز خان سنجرانی کے کارواں میں شامل ہوئے جس کی بڑی وجہ اسکی اپنی قابلیت اور لوگوں کی خدمت ہیں اور کسی کو بھی سیاسی نظر سے نہیں دیکھتا ہے جہاں بھی کوئی مسائل ہوں وہ بغیر اقتدار کے اسے حل کرنے کی کوشش کرتا ہے آنے والا دور میر اعجاز خان سنجرانی کا ہے آخر میں میر اعجاز خان سنجرانی نے تمام شمولیت کرنے والے قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور انھیں باور کرایا کہ چاغی عوام یہ جان لیں اب دور بدل چکا ہے اب چاغی کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا ہے انشااللہ ہم کسی کو بھی مایوس نہیں کرینگے۔

اس موقع پر پارٹی عہدیداروں کی بھی بڑی تعداد میں ممبران موجود تھے آخر میں سردار ظریف نوتیزئی نے تمام شرکا کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔