|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2022

مستونگ: مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و ممتاز ٹرانسپورٹر ٹرک ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدرحاجی نورجان شاہوانی کی انتظامیہ کی جانب سے گرفتاری اور مزاکرات کے بعد رہائی،ٹرانسپوٹررہنما کی گرفتاری کے خلاف بی این پی کے کارکنوں اور ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو نواب ہوٹل شمس آباد کراس اور کھڈکوچہ بدرنگ کے مقام پر روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاجا ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔

روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کے ساتھ نوابزادہ شادین خان شاہوانی اور حاجی نورجان شاہوانی کی مزاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول کردیا گیا،دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ندیم شاہ بخاری روڈ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین سے مزاکرات کیلئے قومی شاہراہ پر پہنچ گئے اور کامیاب مزاکرات کئے، روڈ بلاکنگ و احتجاج تنازعہ صبح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کراچی سے آنے والی یوریا کھاد سے لوڈ دوگاڑیوں کو تحویل میں لینے کے بعد پیداہوا جبکہ مزاکرات کے بعد حاجی نورجان شاہوانی اور قبضے میں لی گئی گاڑیاں چوڑ دی گئی،ٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یوریا کھاد سے لوڈ دو گاڑیاں کراچی پورٹ سے کوئٹہ جارہی تھی کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں تحویل میں لے لیاتھا۔