ژوب: پارلیمانی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل حاجی مٹھا خان کاکڑ،ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال،چیف آفیسر محمد سلیم اچکزئی،سردار ناصر خان ناصر، مولوی قطب الدین خوستی۔اتحاد نوجوانان کے سمیع اللہ مندوخیل،عبداللہ جان کاکڑ ودیگر میونسپل کمیٹی ہال میں ایک کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت نئے مشنری کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب کی آبادی ساڑھے چار لاکھ تک پہنچ چکی ہے شہر کی صفائی ستھرائی کا نظام میونسپل کمیٹی پر کھڑا ہے جدید مشینری سے شہر کی صفائی ستھرائی میں مددگار ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ژوب شہر کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے میونسپل کمیٹی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے جس سے صفائی کا نظام بہتر اور سالانہ بجٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نئے آسامیاں مشتہر ہوگی شہر میں ڈس بین سسٹم کی بحالی اور کچرا ٹھکانے میں نئے جدید مشینری کوبروکار لائینگیماہ رمضان کے بعد ژوب شہر میں عوام کی تعاون سے صفائی آگاہی مہم چلائی جائے گی جس کی نگرانی خود کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ چوکیدار سے لیکر آفیسران تک ڈیوٹی دینے سے غافل ہیں دوسری جانب شہری عوام کے ٹیکس سے کروڑوں روپے کی لاگت سڑکیں توڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سڑکیں توڑنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آئینگے ژوب شہر کو ایک ماڈل سٹی بنائینگے جو عوام کی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں چوری ڈکیتی کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ملزم کتنا بااثر کیوں نہ ہو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی مقررین نے کہا کہ ژوب شہر میں سات برساتی نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز کی کمی ہے میونسپل کمیٹی کے پاس دس کروڑ روپے مزید دو کروڑ روپے کی منظوری دی جائے۔
عرصہ ایک ہفتے سے 30 افراد کو ڈیلی ویجز پر لگائے گئے ہیں میونسپل کمیٹی کے 62 خاکروب ہیں جبکہ 39 خاکروب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں 23 خاکروب ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جو شہر کی ابادی ساڑھے چار لاکھ تک پہنچ چکی ہے شہر کی صفائی ستھرائی میں مشکلات کا سامنا ہے سیکرٹری بلدیات 50 افراد کو ڈیلی ویجز پر تعیناتی کی منظوری دی جائے ژوب شہر کو دو زون پر تقسیم کیا گیا ہے۔