|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2022

خضدار: کمشنر قلات ڈویژن دائود خان خلجی نے کہا ہے کہ امن وامان پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے شاہ بلاول نورانی کی عرس مبارک کے موقع پر زائرین کو فول پروف سیکورٹی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائینگی۔

تفصیلات کے مطابق سید بلاول شاہ نورانی المعروف شاہ نورانی کے 562واں عرس مبارک کی تقریبات کی سیکورٹی سے متعلق کمشنر قلات ڈویژن دائود خان خلجی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد علی خان کانسی ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی پی ایس علی اکبر گزوزئی و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے کمشنر قلات ڈویژن نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سخی شاہ بلاول نورانی المعروف شاہ نورانی کا مزارزائرین کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے ملک بھر سے ہرسال ہزاروں کی تعداد میں زائرین شاہ نورانی کے عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

زائرین کو فول پروف سیکورٹی اور دیگر سہولتیں فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اجلاس کو ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمدالیاس کبزئی نے بریفنگ میں بتایا کہ حضرت سید سخی شاہ بلاول نورانی کے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں شروع ہونے والے 562واںسالانہ عرس مبارک کی سیکیورٹی پلان لسبیلہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنائی جائیگی ملک بھر سے شاہ نورانی آنے والے تمام زائرین ہمارے مہمان ہیں ان کی جان و مال کی زمہ داری اور انکو تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

سیکیورٹی پلان کے تحت سالانہ عرس مبارک میں آنے والے زائرین کی رجسٹریشن گاڑیوں کے پارکنگ ایریا سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اورانتظامی اداروں کی کوآرڈینیشن سے کوئیک ریسپانس فورس الرٹ رکھا گیا ہے 4اپریل سے شروع ہونے والا عرس مبارک 18اپریل تک جاری رہیگا عرس کے انتظامات اور زائرین کے پیدل قافلوں کی سہولت کیلئے مختلف مقامات پر پینے کے صاف پانی فائر برگیڈ بائوزر ایمرجنسی ایمبولینس سروسز ادویات کی سہولت فراہمی سمیت تمام بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز و پیرامیڈکس کے ٹیموں کو الرٹ کردیا گیاہے ضلعی انتظامیہ شاہ نورانی کے خلفاء کی نمائندہ کمیٹی کی مشاورت سے زائرین کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن سروس سی سی ٹی وی کیمرہ واک تھروگیٹ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی متحرکانہ سروسز فراہم کر یں گے بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیویز پولیس ایف سی اے ٹی ایف کیو آر ایف لیویز لیڈی کانسٹیبل بی ڈی اے کے تربیت یافتہ جوان دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ عرس مبار کی سیکیورٹی کے خدمات سرانجام دینگے۔

ڈی سی خضدار نے بتایا کہ شاہ نورانی کے سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقع شاہ نورانی کی سیکیورٹی کیلئے اسنیپ چیکنگ ریسکیو ٹیمیں اور اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کو کوئی دقت پیش نہیں آئے کمشنر قلات ڈویژن نے عرس مبار ک کے سیکیورٹی انتظامات اور دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دے دی کمشنر قلات ڈویژن نے عرس کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی آپریشنل سرویلنس سسٹم کی مانیٹرنگ اور کمانڈ کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے اپنے ایریا میں زائرین کو سیکورٹی و دیگر کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ۔