مستونگ : اسسٹنٹ کمشنر دشت فریدہ ترین نے کہاکہ امن کی فضاء قائم کرنے میں لیویز فورس کا کلیدی کردار ہے۔
دشت لیویز انتظامیہ سب ڈویڑن دشت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سخت کاروائی کررہی ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری فرائض کا حصہ اور زمہ داری ہے کہ عوام کو پر امن ماحول فراہم کریں،تحصیل دشت ایک وسیع و عریض اور منتشر آبادی پر مشتمل علاقہ ہیدو قومی شاہراہیں یہاں سے گزرتی ہیں اور موسم گرما کی آمد کے ساتھ سندھ سمیت دیگر صوبوں سے لاکھوں کی تعداد میں اینٹوں کے بٹوں پر کام کرنے والے مزدور آجاتے ہیں۔
جن میں جرائم پیشہ عناصر بھی ہوسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے دشت انتظامیہ ان پر کھڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ انکی ڈیٹا انٹری بھی کرتے ہیں تاکہ وہ کسی جرائم پیشہ گروہ سے نہ ہو اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے دشت میں کوئی جگہ نہیں ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی خاتمے کا تہیہ کررکھاہے، انھوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں بچے کے ساتھ افسوسناک واقعے کے ملزمان کو چند گھنٹوں کامیاب کاروائی کر کے قانون کے گرفت میں لایا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے دشت امن کمیٹی کے سربراہ ملک اعجاز شاہوانی اور انکی ٹیم کی جانب سیجرائم میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور بہترین کارکردگی پر انکی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی شیلڈ پیش کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دشت امن کمیٹی کے سربراہ ملک اعجاز شاہوانی اور میرالہی بخش شاہوانی،حاجی سبراللہ شاہوانی رضا کرد نے اسسٹنٹ کمشنر میڈم فریدہ ترین،تحصیلدار بابو ظریف کرد،رسالدار محمدایوب بنگلزئی۔نائب رسالدار اخترمحمد نائب رسالدار احمد شاہ،عبدالرسول۔محرر شادی خان بنگلزئی حاجی ندیم بنگلزئی، دفعدارقیصرخان ،عبدالکریم و دیگر لیویز آفیسران کو تعریفی شیلڈ دئے اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر ملک اعجاز شاہوانی نے کہاکہ سب ڈویڑن کے اسسٹنٹ کمشنر میڈم فریدہ ترین کی سربرائی میں لیویز کے انتظامی آفیسران کی بروقت کاروائیوں اور فرض شناسی کی وجہ سے دشت میں امن بحال ہوا ہے اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کامیاب کاروائیاں قابل ستائش ہے۔
اس لئے اپنے فرض شناس آفیسران کی حوصلہ افزائی بھی ہمارا فرض ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نے انکی جانب سیلیویز فورس کی حوصلہ افزائی پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری فرض اور زمہ داری ہے اور عاام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چوڑینگے اور اس حوالے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔