|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2022

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آرہی ہے اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر 184.50 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

 

جمعرات کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے اسٹیٹ بینک کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی کا اعلان کرکے شرح سود میں 2.5 فی صد اضافہ کیا گیا جب کہ دوسری جانب سپریم کورٹ نے بھی عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق مذکورہ دونوں فیصلوں کے باعث ڈالر کی طلب میں کمی آگئی اور جمعہ کو ڈالر کی قدر میں ریکوری شروع ہوگئی تھی۔

پیر کو بھی یہ رجحان برقرار ہے جس کے نتیجے میں اب تک ڈالر کی قدر میں 5.50 روپے کی کمی آچکی ہے