|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2015

کوئٹہ: ڈائریکٹرجنرل نیب بلوچستان ریٹائرڈمیجرطارق محمودملک نے کہاہے کہ بلوچستان کوبدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں کسی کوقومی دولت لوٹنے نہیں دینگے ہمیں محض حکومت پرانحصار نہیں کرناچاہئے بلکہ ملکی ترقی کیلئے اپناکردارانفرادی طورپربھی اداکرناہوگاملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بدعنوانی میں ملوث عناصرکیخلاف گھیراتنگ کیاجارہاہے تاکہ ملک وقوم کی لوٹی گئی دولت کوواپس لاکر ان کی فلاح وبہبود پرخرچ کیاجاسکے وہ گزشتہ روز چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹریز کوئٹہ کے دورے کے موقع پرممبران وعہدیداروں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرچیمبرآف سمال ٹریڈرزکے صدرجمعہ خان ،پروگریسیوگروپ کے چیئرمین،حاجی ولی محمد،ملک سہیل خان بازئی،نسیم الرحمن ملاخیل،عطاء محمدجعفرنعیم رمضان،سیدسلیم رضاملک ندیم قاری عبیداللہ درانی سمیت دیگر ممبران وعہدیداران بھی موجود تھے ڈی جی نیب نے کہاکہ کرپشن جیسے ناسورکاخاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں میری پوری کوشش ہے کہ سب کے ساتھ ملکرکام کرو ں اوران کی جائزمشکلات کاحل نکالوں انہوں نے کہاکہ مملکت خدادادمیں قانون توموجود ہیں مگرخلوص نیت سے عملدرآمدکرنے کی ضرورت ہے اگرسسٹم بہترہوگاتوایک عام آدمی کوبھی باآسانی انصاف مل سکے گاانہوں نے کہاکہ اگرہمارے شعرکے تاجرترقی کرینگے توصوبہ اورملک بھی ترقی کریگاکیونکہ جب کسی ملک کاتاجرخوشحال ہوتاہے تووہ ملک کی ترقی میں انفرادی طورپرحصہ ڈال سکتاہے انہوں نے کہاکہ جب کسی کی شکایت پرنیب کسی کیس کی تحقیقات شروع کرتی ہیں توعدم شواہد کی بناء پربعض کیسزکیلئے عدالت میں ریفرنس دائرنہیں کیاجاسکتاانہوں نے کہاکہ وائٹ کالرکرائم کیلئے محکمے کے بعض بلاصلاحیت افسران فرائض سرانجام دے رہے ہیں ملک سے کرپشن کے ناسورکاخاتمہ ہرصورت یقینی بنایاجائے گاکیونکہ کرپشن ایک ایساناسورہے جومعاشرے کودیمک کی طرح چاٹ رہاہے اورملک کی بنیادیں کھوکھلاہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ تجارت ایک ایساپیشہ ہے جس میں ہمارے مذہب اسلام میں بہت اہمیت اوربہترین پیش قراردیاگیاہے تاجربرادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے صوبے کے تاجروں کو بہت فائدہ ہوگاوفاقی اورصوبائی حکومت اس روٹ کی جلد سے جلد تعمیر کیلئے پرعزم ہے امید ہے کہ جلد روٹ فعال ہوجائیگااوراس خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آجائیگی انہوں نے کہاکہ نیب کوکسی کی گرفتاری کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں نیب خودمختارادارہ ہے جواپنے شواہد اورکیس کی نوعیت کے حساب سے اپنے فیصلے کرتاہے نیب کے آفسران پورے ملک بالخصوص بلوچستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم اورہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے نیب وقتاََ اورفوقتاََ کرپشن کی ناسورکیخلاف آگاہی مہم چلاتی ہے تاکہ لوگوں میں اس ناسورکیخلاف شعوروآگاہی ہوسکے قبل ازیں پروگریسیوگروپ کے چیئرمین حاجی ولی محمد نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی اورکرپشن نے ہمارے ملک کی جڑوں کوکھوکھلاکردیاہے ملک کے معرض وجودمیں آنے کے بعد لوٹ کھسوٹ کابازارگرم ہوگیاجائیدادوں زرعی اراضی سمیت ہرمحکمے اورمقامات پرقبضہ گروپ ہاوی ہوتاچلاگیاانسدادرشوت ستانی اوربدعنوانی کاراستہ روکنے کیلئے بہت سے ادارے بنے لیکن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے 1999میں قومی احتساب ایکٹ نافذ کرنے کے بعد نیب کاقیام عمل میں آیا جس کے بعد کرپشن کے بڑے بڑے جہاز کریش ہوناشروع ہوگئے اعلیٰ کرپٹ آفیسران کی پکڑ دھکڑ کی وجہ سے بدعنوانی ختم تونہ ہومگراس میں کمی ضرور واقع ہوئی ہماری یہی التجاہے کہ تحقیقات اداروں چیک اینڈبیلنس کاسسٹم ہوناچاہے اورتاجربرادری کیلئے الگ ڈیسک مقررکیاجائے تاکہ بزنس کمیونٹی کے لوگوں کومشکلات سے بچایاجاسکے نیب ایک تعمیری ادارہ ہے جس نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کرپشن کاراستہ روکنے کیلئے اپناکرداراورسرگرمیاں تیزی سے شروع کررکھی ہے جس کے باعث کرپٹ عناصر کیلئے مشکلات پیداہونے کے ساتھ ساتھ ان کے گردگھیراتنگ ہورہاہے اس موقع پرچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کے صدرحاجی جمعہ خان نے ڈی جی نیب شیلڈ دی ۔