|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2015

کوئٹہ: نیب کی بلوچستان اور روالپنڈی دفتر کے عملے نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے سابق اسٹاف آفیسر احسان علی کو گرفتار کرلیا گیا ، چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران گچگی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے فرنٹ مین اور وزارت اعلیٰ کے دور میں پانچ سال تک پرسنل سیکریٹری رہے ۔ان کے اسلام آباد میں واقع گھر پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے خلاف بد عنوانی سے متعلق جاری تحقیقات کے دوران چھاپہ مارا گیا جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان اور راولپنڈی دفتر کے عملے نے حصہ لیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے سے قبل ہی عمران گچکی فرار ہوگئے تاہم تلاشی کے دوران ان کے گھر سے سات کلو گرام سونا اور بھاری رقم برآمد ہوئی ہے۔ عمران گچگی اسلام آباد میں ڈائریکٹر نیشنل ویکشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ تھے ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی پر اپنے دور میں ڈائریکٹر عمان گرانٹ پراجیکٹ، یورپین امداد ی پروگرام ایفا دسمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں چار ارب روپے سے زائد کی بد عنوانی کا الزام ہے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم رئیسانی کیخلاف نیب کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔ آئندہ چنددنوں میں مزیدبااثرافرادکی گرفتاریوں کاامکان ہے ۔