تہرات : انقلابی گارڈ کے نائب کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کی صورت میں دشمن کے تمام سیاسی اور معاشی مفادات کو تباہ کیا جائے گا ہم دشمن کی چالوں اور حرکات پر روز وشب نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ہم ہر وہ موقع استعمال میں لائیں گے جب دشمن ایران اور ایران کے عوام کے خلاف کوئی غلط قدم اٹھائے گا اس نے امریکہ اور اسرائیل کو دھمکی دی کہ ایران پر حملہ کی صورت میں دشمن کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے دریں اثناء جنرل سلامی نے امریکہ کی طرف سے جنگی تیاریوں کو نظر انداز کیا اور کہ ایران کا رد عمل شدید تر ہوگا اگر کسی نے چھوٹی سی بھی غلطی کی امریکہ کو معلوم ہے کہ اس کی معمولی سے حرکت سے اس کے تمام خواب چکنا چور ہوجائیں گے امریکہ ہمیشہ دھونس دھمکی سے کام لیتا ہے کیونکہ وہ سفارت کاری سے نابلد ہے ایران مشکل ترین وقت کا سامنا کرنے کو تیار ہے ہم امریکہ سے جنگ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہماری فتح سے ہماری قوت کا اندازہ ہوجائے گا جنرل سلامی نے سرکاری ٹی وی انٹرویو میں یہ بات کی۔