ما شکیل: صوبے بھر کی طرح سرحدی تحصیل ماشکیل میں بھی بلدیاتی انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی سرگرمیاں عروج پر نوجوان، قبائلی سیاسی و سماجی رہنماں نے بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے الیکشن کے گہماگہمی میں جوڑ توڑ، رابطوں اور ملاقاتوں کے سلسلوں میں اضافہ، تحصیل ماشکیل کے مجموعی طور پر 33 وارڈوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کارنر میٹنگز عوامی رابطہ مہم تیز کر دیا
مختلف سطح پر اتحاد تشکیل دیئے جا رہے ہیں سیاسی ناراضگی ختم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے تیز روابط قائم کئے جا رہے ہیں کہیں افطار پارٹی تو کہیں کارنر میٹنگز میں الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے والے جماعتوں جمعیت علما السلام بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی پاکستان تحریک انصاف آزاد گروپ و دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماں الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی میدان میں کھود پڑے اور اجلاس و مشاورت کا سلسلہ مزید تیز کر دیا بلدیاتی انتخابات میں کون کس سے بازی لے جائے گا
اس کا فیصلہ تو مستقبل قریب میں انتخابی نتائج کے ساتھ ہی واضح ہو جائے گا مگر فی الوقت عوامی اجتماعات اور اتحاد و مشاورت سے سیاسی جماعتوں نے اپنی پوزیشن واضح کرنا شروع کر دیا ہے اور ساتھ ہی عوام سے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔