|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2022

ملتان : پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید حسین چنڑ ایڈووکیٹ لائر ونگ کے صدر ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ رابطہ سیکرٹری محمد اشرف خان لنگاہ کنور اقبال احمد خان ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ ملتان بار ایسوسی ایشن میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان جوکہ سرائیکی وسیب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جس میں ابھی تک آئن لائن ایجوکیشن سسٹم لائچ نہیں کیا گیا۔

جو کہ وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی نا اہلی کو ثابت کرتی ہے ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیز کالجز اور سکولوں نے آئن لائن کلاسز شروع کرائی ہے لیکن ایک واحد بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ہے جس کے وائس چانسلر اس طرف توجہ نہیں دے رہے یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ آئن لائن کلاسز شروع کر دیں تو طلبہ کا قیمتی وقت بچ جائے گا کیونکہ پورے سرائیکی وسیب کے دور دراز کے علاقوں سے طلبہ BZU پڑھنے کیلئے آتے ہیں۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے طلبہ کے بہتر اور شاندار مستقبل کیلئے بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اگرBZU میں آئن لائن کلاسز کا اجراء نہ کیا گیا تو پاکستان سرائیکی پارٹی طلبہ کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی۔