|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2022

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ کیا یہ جمہوری نظام ہے، پورےپاکستان کو نچایا ہوا ہے۔

چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  کی جس میں چیف جسٹس نے درخواست دائر کرنے والے وکیل سے پوچھا آپ کا اس سے کیا تعلق ہے، یہ آپ کا معاملہ نہیں، عدالت کو مذاق  بنایا ہواہے۔

جسٹس امیر  بھٹی  نے کہا کہ کیا یہ جمہوری نظام ہے، پورےپاکستان کونچایاہوا ہے، کسی میں بھی صبر نہیں ہے، ملک لٹ رہا ہے، مر رہا ہے، سانس نہیں آرہی اور یہاں باتیں ہورہی ہیں۔

عدالت  نے درخواست 10 لاکھ جرمانےکے ساتھ خارج کی جس پر  درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس  لینے کی التجا کی۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر  اسے خارج کردیا۔