مستونگ: چوری و ڈکیتی کے وارداتوں کے تدارک اور قومی شاہراھ پر سفر محفوظ بنانے کیلئے کردگاپ لیویز فورس کی قومی شاہراہ اور لنک روڈز پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ، دوران گشت دو اہم ملزمان دہرلئے گئے،ملزمان کا دوران تفتیش اہم انکشافات۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ حبیب الرحمن لونی کے زیر نگرانی رسالدار کردگاپ غلام سرور کے سربراہی میں کردگاپ لیویز فورس کا قومی شاہراھ سمیت کردگاپ میں مختلف مقامات پر پر ناکہ بندی کر کے سخت چیکنگ اور گاڑیوں کی تلاشی لی،دوران گشت رسالدار کردگاپ غلام سرور نے لیویزنفری کے ہمراہ دو ملزمان نوراحمد اور جمعہ خان قوم لانگو ساکن سریاب کو مسروقہ چوری کے سامان سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،اور ملزمان سے ٹرانسفارمر چوری کے سامان اور دیگر آلات بھی برآمد کرلئے،دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انکے دیگر پانچ ساتھی بھی ہے اور ہمارا ایک گینگ ہے۔
یہ گینگ مختلف علاقوں پشین کچلاک انک شیخ واصل دشت مستونگ کردگاپ میں زمینداروں کے ٹرانسفارمر، شمسی ٹیوب ویل کاسامنا چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ حبیب الرحمن لونی نے کہاکہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے، چوروں اور جرائمہ پیشہ عناصر کی خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے،کردگاپ میں چوری ڈکیتی و دیگر جرائم میں ملوث عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں اور ان عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،جرائم میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اورعوام کی جان و مال کی حفاظت ہرحال میں یقینی بنائی جائے گی،انھوں کہاکہ امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے کی کسی و اجازت نہیں دینگے اور ایسے عناصر کو جڑھ سے اکھاڑ دینگے عوام کو پر امن ماحول کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے