|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2022

کوئٹہ :  سینئر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہے ہیں موجودہ بلدیاتی انتخابات جو کہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں اس میں ہمارے حمایت یافتہ کچھ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ مزید جو انتخابات میں حصہ لیں گے۔

وہ بھی انشا اللہ کامیاب ہونگے ہماری ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق ڈسڑکٹ ممبر جھل مگسی ارباب گہرام خان رڈ ، پرنس الٰہی بخش سیال اور عبدالصمد مگسی و دیگرز کے ساتھ اپنی آفس میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں عوام کو صحت ، پانی ، بجلی پختہ سڑکیں اور دیگر بنیادی مسائل حل کیے ہیں اور ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے تحصیل گنداواہ اور تحصیل جھل مگسی سمیت ضلع کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عوام کی امنگوں پر ترقیاتی اسکیمات دی ہیں اور کافی ترقیاتی کا مکمل ہوچکے ہیں اور مزید آخری مراحل میں ہے جن کی تکمیل سے ضلع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور عوام ان سے استعفادہ حاصل کر سکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں عوام کی بلا رنگ و نسل اور بلا امتیاز خدمت کی ہے اورہم نے اپنے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا ہے ہمیشہ عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کیے ہیں۔