کوئٹہ: سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کراچی دھماکہ کی ذمہ داری جس نے بھی قبول کی ہے امید ہے کہ نئی حکومت کا رویہ طالب علموں اور ا ن کے خاندانوں کیساتھ سابق حکومتوں کی طرح نہیں ہوگا ۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کراچی دھماکہ کی ذمہ داری جس کسی نے بھی قبول کی تاہم امید ہے کہ نئی حکومت کا رویہ طالب علموں اور ا ن کے خاندانوں کیساتھ سابق حکومتوں کی طرح نہیں ہوگا ۔
انہوںنے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت بلوچ طلباءکی تعلیم پراثراندازہوئے بغیر طلباءاور بلوچوں کے گھروں کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے اپنی ریاستی ذمہ داری ادا کریگی۔