|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2015

پسنی: پسنی جیٹی کا مین چینل ایک بار پھر بند ہوگیا ، mewکمپنی نے دودفع ڈریجنگ کرکے چینل کو ماہی گیروں کے لیئے کھول دیاتھا لیکن بریک واٹر نہ ہونے کی وجہ سے چینل پھر بند ہوگیا ،سینکڑوں ماہی گیری کشتیاں ’’جُڈی ھور ‘‘ کے مقام پر لنگر اندازہوگئیں اس سلسلے میں مچھلی کے بیوپاریوں اور ماہی گیروں نے بتایا کہmewڈریجنگ کمپنی نے چھ مہینے کے دوران ڈریجنگ کرکے پسنی جیٹی کو ایک حد تک بحال کردیاتھا اور ڈریجنگ کرنے کے پہلے مہینے ہی ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں پسنی جیٹی کے اندرلنگراندازکرنی شرو ع کردی تھی جس سے پسنی جیٹی کی رونقیں بحال ہوئیں اور کاروبارمیں تیزی آئی تھی لیکن ابھی مین چینل بند ہونے سے جیٹی پر کاروبار پھر متاثرہواہے انہوں نے کہاکہ پسنی جیٹی کی جنوبی حصے میں باہر کی جانب پڑی ہوئی ریت جیٹی کے اندر آکرمین چینل کو بندکردیتی ہے ،ماہی گیروں نے بتایا کہ صوبائی حکومت پسنی جیٹی کی مکمل بحالی کے لیئے بریک واٹرکا کام فوری طور پر شروع کرائے اور ڈریجنگ کے ساتھ ساتھ بریک واٹرکے کام سے جیٹی ایک بار پھر بحال ہوگی اور اس سے علاقے میں کاروباری سرگرمیاں بڑھ جائینگی ۔