|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2022

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی این پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے پیدا صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کی وزیراعلیٰ نے سردار اختر جان مینگل کو حکومتی اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں شروع کی گئی۔

امدادی کاروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہیاور ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کے ریسکیو اور فوری امداد کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع خضدار میں تما م اداروں کو ہائی الرٹ کر کے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور متاثرین کی امداد و بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جایئگی وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ متاثرین کی بھرپور معاونت اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گابی این پی کے سر براہ نے امداد ی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ حکومت متاثرین کی امداد و بحالی کے لییاپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریگی۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار کے علاقے آڑ نجی اور گردنواح میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کو موثر امدادی کاروائیوں کی ہدایت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے آغاز اور متاثرہ مکانات کے مکینوں کو خیمے ،کمبل اور دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گاوزیراعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔