|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2022

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہونے جارہا ہے جس کی پوری تیاری ہوچکی ہے۔

سابق گورنر سندھ  اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں  عمران اسماعیل نے کہا کہ آج امریکی وزیر خارجہ کے ٹیلی فون پر بلاول بھٹو اچھل رہے ہیں، یہی تو سازش تھی جس کا حصہ لوگ بنے، کچھ دانستہ اور کچھ غیر دانستہ۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہونے جارہا ہے۔ مارچ کا پورا پروگرام بن چکا ہے، جن جن لوگوں نے مسائل کھڑے کئے ان کو سامنے لائیں گے۔ 

سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کو جوکرنا ہے کرلیں، ہمارا کوئی خون ریزی کاارادہ نہیں،ہمارا حقیقی آزادی مارچ ملک کو غلامی سے آزاد کرانے کا مارچ ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وڈیو والی نانی کا ہمیشہ یہی وتیرا رہا ہے، کہتی ہیں سوئمنگ پول کی وڈیو ہے، وڈیو ہے تو سامنے لائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو وارننگ دی تھی کہ لانگ مارچ میں انتشار اور افراتفری کی منصوبہ بندی ہوئی تو گھرسےنہیں نکلنے دوں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسجد نبوی واقعے پرمذہبی طبقہ سراپا احتجاج ہے، اس واقعے میں ملوث لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔