|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2022

قلات :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نا ٰئب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ قلات میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے بلدیا تی انتخابات میں قلات کے شہری جمعی بی این پی اور نیشنل پارٹی کے مشرکہ امیدواروں کو کامیاب بنائیں کلی رودینی وارڈ 3 ہمارا مشترکہ امیدوار میر سمیع اللہ رودینی ہونگے کارکنان ان کے لئے مہم کا آغاز کریںان خیالات کا اظہارِ انہوں نے کلی رودینی وارڈ 3 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حلقہ کوہنگ کلی رودینی وارڈ 3 سے جمیعت علماہ اسلام کے امیدوار حافظ حمید اللہ اپنے ہی پارٹی کے امیدوار میر سمیع اللہ رودینی کے حق میں دستبردار ہوگیا۔

تقریب سے قلات میں تین جماعتوں کے اتحاد میں شامل رہنماوں بی این پی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان بلوچ۔جمیعت علماہ اسلام کے حافظ محمد قاسم لہڑی اور کثیر تعداد میں الائنس میں شامل جماعتوں کے وارکرز اور علاقہ مکین بھی موجود تے اس موقع بی این پی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان احمد زئی بلوچ نے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ قلات کے سطح پر بی این پی۔جمیعت علماہ اسلام اور نیشنل پارٹی قلات ڈسٹرکٹ کے غریب عوام کیلئے یہ الائنس بنائی ہے ہمیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں مگر ہمارے جماعتیں مرکزی سطح پر بھی پی ڈی ایم کی شکل پر اتحاد ی اور ہم نئے اتحاد علاقائی سطح پر قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک حلقہ کی نہ سوچے پورے ڈسٹرکٹ کی سوچے کیونکہ ہمارے الائنس میں شامل جماعت ہر وارڈ میں اپنے الائنس کے امیدوار کو سپورٹ کرینگے اور ہرقدم ان کے ساتھ کھڑے ہے انہوں نے کہا کہ سردار اخترجان مینگل نے وزیراعظم کے ساتھ ڈبل روڈ کی بات کیا ہے وہ جلد خضدار یا وڈھ سے کراچی تک ان کا افتتاح کرینگے اور قلات کیلئے آئی یونیورسٹی کی بھی منظوری کرائی ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عمران خان کو باہر نکال کر پینک دیا انہوں نے کہا کہ ہمارے الائنس میں شامل جماعتے علاقہ کی مفاد کی خاطر بنایا گیا ہے۔