کوئٹہ : وسائل سے مالا مال سرزمین بلوچستان کے فرزند آج بھی کسمپرسی اور معاشی تنگ دستی کاشکار ہیں حکمران بلوچستان کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے عوام کو اپنے وسائل پر اختیارات دینے ہوں گے ان خیالات کا اظہار پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے ق لیگ کے مرکزی رہنماء سعید ہاشمی ، پشتونخوا اولسی تحریک کے ڈاکٹر سید عالم مسعود، جئے سندھ محاذ کے ریاض علی چانڈیواور سبی سے شمولیت کرنے والے دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ق لیگ کے وفد میں مرکزی رہنماء سعید احمد ہاشمی ، ماما اسماعیل لہڑی ، محمد اظہر ،پشتونخواء اولسی تحریک کے وفد میں سربراہ ڈاکٹر سید عالم مسعود ، عثمان خلیل ، لیاقت یوسفزئی ، محمد صادق ژڈک، جئے سندھ محاذ کے ریاض علی چانڈیو ، نسیم احمد شاہانی ، ترجمان محمد پناہ ابڈو و دیگر شامل تھے پارٹی قائد سے چاغی اور بارکھان کے وفود نے بھی ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ، ساجد ترین ایڈووکیٹ ، عبدالولی کاکڑ ، بی ایس او کے جاوید بلوچ ، سردار حق نواز بزدار ، احمد نواز بلوچ ، ملک نوید دہوار و دیگر بھی موجود تھے چاغی کے وفود میں ملک محمد ساسولی ، منظور حسن زئی ، حاجی ہاشم نوتیزئی ، رحمت اللہ نوتیزئی ، ثناء بلوچ ، محمد غوث بلوچ ، محمد بخش بلوچ بارکھان کے وفد میں صاحب جان کھیتران ، صدیق کھیتران اور دیگر شامل تھے اس موقع پر ق لیگ کے مرکزی رہنماء سعید ہاشمی سے خوشگوار موڈ میں پارٹی قائد نے گفتگو کر تے ہوئے بلوچستان کی صورتحال ، موجودہ حالات کا جائزہ اوربلوچستان کے مجموعی حالات کا باریک بینی سے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں بہتر سیاسی ماحول قائم ہوتاکہ عوام کو ریلیف مل سکے پشتونخوا اولسی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سعید عالم مسعود نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کو پاک چین اقتصادی راہداری روٹ کے حوالے سے اپنے خدشات و تحفظات سے آگاہ کیا جئے سندھ کے ریاض علی چانڈیو سے بلوچستان اور سندھ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے غیور عوام کے روابط قائم ہیں ہمیشہ ترقی پسند ، روشن خیال سیاست کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا ہے ہم نے سندھ دھرتی اور بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے آواز بلند کرتے آ رہے ہیں ہم غیور سندھیوں کے حقوق کے جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے دالبندین اور بارکھان کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسائل سے مالا مال بلوچ سرزمین کے عوام آج بھی معاشی تنگ دستی ، بدحالی کا سامنا کر رہے ہیں چاغی جہاں وسائل کی کمی نہیں لیکن وہاں کے باسی صحت ، تعلیم ، روزگار سے محروم ہیں حکمران عوام کے معاملات کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں بلکہ اپنی حکمرانی کو طول دینا چاہتے ہیں جبکہ عوام آج پریشان حال ہیں مسائل کے حل میں حکمرانوں کو کوئی دلچسپی نہیں آئے روز معاملات مزید گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں عوام کو معاشی تنگ دستی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے پارٹی جو کہ عوام کی حقیقی سیاسی قوت ہے بلوچستان سے نکلنے والے معدنی دولت یہاں کے عوام کے ترقی کیلئے استعمال میں لائی جائے لیکن ماضی کی طرح اب بھی عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے وسائل پر واک و اختیار دینے کیلئے حکمران تیار نہیں اجتماعی قومی مفاد سے پہلو تہی کرتے دکھائی دے رہے بارکھان سے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی بلوچستان بھر میں فعال ہوتی جا رہی ہے جو پارٹی رہنماؤں ، ورکروں کی محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکا جا سکتا عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں مگر حکمران نے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں دریں اثناء گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں ساجد ترین ایڈووکیٹ ، ملک نصیر شاہوانی ، رؤف مینگل ، یعقوب بلوچ کی قیادت میں سابق یو سی ناظم سبی موجودہ کونسلر امان اللہ سومرو ، کونسلر رئیس شہزاد مگسی ، ٹکری ذوالفقار مگسی ، دھنی بخش مگسی ، میر شاہنواز مگسی ، عبدالغفور لہڑی ، نظام الدین مگسی ، خادم حسین ، محمد ملوک مگسی ، موسیٰ خان گشکوری ، عبدالمالک گشکوری ، محمد یوسف بنگلزئی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی ۔