کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ عام میں 15قراردادیں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ بلوچستان کے مسئلے کوبزورطاقت حل کرنے کی بجائے مذاکرات،افہام وتفہیم اورمسائل کوسیاسی بنیادوں پرحل کیاجائے طاقت کی بے جااستعمال سے معاملات کوحل کرنے کی کوششیں ماضی میں بھی باورثابت نہیں ہوئے گوادرسمیت بلوچستان میں جاری تمام میگاپروجیکٹس بلوچ سرزمین کے ساحل وسائل کامکمل اختیاربلوچستان کودیاجائے گوادرمیں فوری طورپرانسانی زندگی کے بنیادی ضروریات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری ناقابل قبول ہے مہاجرین کی موجودگی میں متوقع مردم شماری بلوچ قوم کواقلیت میں تبدیل کرنے کے مترادف ہے حکومت میں شامل جماعتیں بلاک شدہ شناختی کارڈز کے اجراء کی غیرقانونی اورغیرآئینی پشت پناہی کرنے سے گریز کرے جلسے میں مطالبہ کیاگیاکہ بلوچستان میں تمام لاپتہ افراد کوفوری طورپرمنظرعام پرلایاجائے اگران کیخلاف کوئی بھی مقدمہ ہے توانہیں عدالت میں پیش کیاجائے بلوچستان میں آئے روز چادراورچاردیواری کے تقدس کی پامالی ماورائے عدالت ،قتل وغارت گیری ،گرفتاریاں اورمسخ شدہ لاشیں گرانے کاسلسلہ بند کیاجائے بلوچستان میں فوری طورپرغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ذریعے بلوچستان کے عوام کامعاشی قتل عام بند کیاجائے اورزمیندار کوریلیف دینے کیلئے فوری طورپراقدامات کئے جائیں تعلیمی اداروں میں حکمرانوں کی سیاسی مداخلت فوری طورپربند کی جائے حکمران تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں تعلیمی اداروں میں کھلم کھلامداخلت بند کرکے میرٹ پرفیصلے کئے جائیں۔انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے نتائج میں ہونے والے بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے اورتعلیمی اداروں میں باصلاحیت اورغیرجانبداراساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں حکمران ضروریات زندگی کی فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں کوئٹہ میں پانی کی قلت کودورکرنے کیلئے فوری طورپراقدامات کئے جائیں بلوچستان میں ملکی اورغیرملکی این جی اوزبالخصوص ایم ایس ایف میں لسانی بنیادوں پرتعیناتیاں اورگزشتہ دنوں ڈیرہ مراد جمالی میں ایم ایس ایف میں دس سے زائد بلوچ نوجوانوں کوملازمت سے برطرف کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں اوران کی بحالی کامطالبہ کیاجاتاہے مرکزی قومی اداروں میں بلوچستان کے مخصوص کوٹے پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے اس سلسلے میں غیرمقامی افراد کوڈومیسائل لوکل سرٹیفکیٹ کی اجراء کرنے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے ملکی اورغیرملکی سکالرشپ کی تشہیرکے بعد سکالرشپ کی اجراء کی شفافیت کویقینی بنایاجائے سریاب پیکج کے نام پرکرپشن کافوری طورپرنوٹس لیاجائے اورشخ زیدہسپتال میں ادویات کی کمی اورادارے کیخلاف ہونے والے سازشوں کوفوری طورپربند کیاجائے سریاب لنک روڈ کانام شہید گل زمین حبیب جالب کے نام سے منسوب کیاجائے۔