|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2015

کوئٹہ: پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں قائم پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے خالد ایئر بیس کے اطراف سے 40 مشتبہ افغانیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے افغان شہری یہاں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے افغان شہریوں کو تحقیقات کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ آپریشن گزشتہ دنوں پشاور کے بڈھ بیر ایئر بیس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد عسکریت پسندوں کے خلاف شروع کئے جانے والے کریک ڈان کا حصہ ہے، اس واقعے میں 29 افراد ہلوک ہوئے تھے جن میں فوجی اہلکار اور شہری شامل تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 14 اگست کو دہشت گردوں نے پی اے ایف کے سمنگلی اور خالد ایئر بیسز پر حملے کی کوشش کی تھی جسے پولیس، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پی اے ایف کے اہلکاروں ناکام بنادیا تھا۔اس واقعے میں تمام حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔