کوئٹہ : عید الاضحی کے موقع پر حکومت بلوچستان کی جانب سے24سے 27ستمبر تک چھٹیوں کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین جن کا تعلق اندورون بلوچستان سے ہیں اپنے اپنے آبائی گاؤں روانہ ہوگئے جس کے بعد کوئٹہ شہر خالی ہوگیا ہے تاہم پولیس نے عید لااضحیٰ کے نماز کے موقع پر مساجد امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں زیادہ تر سرکاری ملازمین اور کاروباری تاجر حضرات کا تعلق بلوچستان کے اندرونی علاقوں سے ہیں جو عید الااضحی گزار نے کیلئے اپنے آبائی گاؤں روانہ ہوگئے صوبائی وزراء ارکان اسمبلی بھی عید اپنے آبائی گاؤں یا کراچی میں مناتے ہیں کوئٹہ شہر میں امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے اور خاص طورپر عیدکے نماز اور جمعہ کے نماز کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں بد ھ کے روز ٹرینوں بسوں کے اڈے پر سب سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا ٹرینوں میں آئندہ ایک ہفتے تک کوئی سیٹیں نہیں ہے اسی طرح پی آئی اے اور نجی ائیر لائن میں بھی سیٹیں نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے اندرو ن بلوچستان یا پنجاب روالپنڈی ، کے پی کے ، سندھ جانے والے مسافروں نے پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے مالکان اورڈرائیوروں نے مسافروں سے دوگنی قیمت وصول کی ہے بدھ کو زیاد ہ تر رش مٹھائی کی دوکانوں اور بیکریوں پر تھا۔
کوئٹہ ، عید منانے سرکاری ملازمین اپنے آبائی گاؤں روانہ ، شہر خالی
وقتِ اشاعت : September 24 – 2015