|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2022

نوشکی :یوریا کھاد کی ترسیل روکنے کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاج مل کے مقام پر کوئٹہ تفتان آر دی ڈی شاہراہ بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مزاکرات کے بعد احتجاج ختم جمعہ کے زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر مل کے مقام پر کوئٹہ تفتان آ ر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا

زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر و عہدیداروں نے بتایا کہ ایف سی پنجپائی کی جانب سے نوشکی کے زمینداروں اور ڈیلرز کے یوریا کھاد نوشکی آنے نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے یہاں کے زمیندار کسانوں کو فصلات کے لیئے یوریا دستیاب نہیں تین گھنٹے سے زائد قومی شاہراہ بلاک ہونے پر ایف سی کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا وقاص علی نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی و دیگر مظاہرین سے مذاکرات کیا

اور جلد مارکیٹ میں زمینداروں کے لئے یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا مظاہرین پرامن طور منتشر ہو گئے اس موقع پر بی این پی کے سی اے سی کے ممبر میر خورشید جمالدینی،زمیندار میر ہدایت اللہ سرپرہ و دیگر زمیندار بڑی تعداد میں موجود تھے۔