چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں چوروں کیخلاف جہاد ترک نہیں کروں گا۔
چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان چوروں کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے نکلے ہیں، جب تک زندہ ہوں کسی صورت جدوجہد اورجہاد نہیں چھوڑوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امیریکیوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم ان چوروں کی حکومت کو کبھی قبول نہیں کرینگے، ايک ايک چيز کی تياری کرکے دوبارہ مارچ کی کال دوں گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا مگر روس سے سستا تیل نہیں خریدا، آئی ایم ایف پر امریکا کا کنٹرول ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ایک تصویر آئی ہے کہ پہلی دفعہ کوئی پاکستانی وفد اسرائیل گیا ہے، جس میں سرکاری ٹی وی کا ایک تنخواہ دار بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب امریکی غلام ملک پر مسلط ہوں گے تو یہ ہر وہ کام کریں جس کا حکم امریکا سے آئے گا، یہ اب اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کشمیریوں کے قربانیوں کو بیچ کر بھارت سے بھی سمجھوتا کریں گے۔ یہ 22 کروڑ عوام کو غلام بنانے جارہے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو حق چھینیں گے، اب جب نکليں گے تو کوئي ہمارے سامنے نہيں کھڑا ہوگا، حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھ کر قوم کرپٹ چوروں کیخلاف نکلے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزاروں آنسو گیس کے شیل برسائے اس کے باوجود عوام نکلی، ان کوپتہ چل جانا چاہیے یہ وہ قوم نہیں جو آنسوگیس سے ڈرجائےگی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ، حمزہ شہباز اورشہبازشريف تمہارے ظلم کو قوم معاف نہيں کريگی ہم آپ کو جيل ميں ڈلوائيں گے۔