|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2015

کوئٹہ :  بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ظلم و جبر کا سلسلہ بدستور جاری ہے سول آبادی پر فورسز کی کارروائی، اغواء نماء گرفتاریوں اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فورسز نے سوئی ڈیرہ بگٹی کے علاقوں شاری دربار، مٹ اور گردونواع میں فورسز کی کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے سول آبادی کے خلاف کارروائی کے دوران ریاستی فورسز نے متعدد گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں سمیت معصوم بلوچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں کو نظرآتش کردیا فائرنگ کے دوران ایک بے گناہ بلوچ رحم دل بلوچ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو علاج کیلئے جانے سے روکا جارہا ہے جس سے جانی نقصان کا خطرہ بڑھ رہا ہے اس کے علاوہ دو معصوم بلوچوں کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا لاپتہ کی جانیوالی بلوچ فرزندوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جیسا کہ ہزاروں بلوچ نوجوانوں کو فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے اغواء کرنے کے بعد کئی سال سے عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دی جاتی ہیں بلوچ ری پبلکن پارٹی عالمی برادری اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ بلوچستان میں جاری ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلوچ نسل کشی کو روکنے میں عملی کردار ادا کریں۔